بی بی پاک دامن کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز

بی بی پاک دامن کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) بی بی پاک دامن کے تین روزہ عرس کی تقریبات شروع ہوگئیں، عرس کے آغاز پر مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔

سیدہ بی بی پاک دامن کے تین روزہ عرس کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں، عرس کے پہلے روز نماز ظہر کے بعد مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ ذونل ایڈمنسٹریٹر عابد شبیر لغاری، منیجر دربار گوہر مصطفی نے غسل دیا۔ عرس کے پہلے روز میلاد شریف اور لنگر کا اہتمام کیا گیا، محفل میلاد میں زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

میلاد شریف اور لنگر کا اہتمام عرس کے تینوں روز جاری رہے گا جبکہ عرس کے آخری روز ختم خانجگان کا اہتمام کیا جائے گا۔ اختتامی دعا مفتی قیصر شہزاد نعیمی کرائیں گے۔

عرس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ زائرین کو واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹکٹر کی چیکنگ کے بعد مزار میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔