ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے ٹھیک ہونا شروع

سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے ٹھیک ہونا شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)پرائیویٹ کمپنی نےسیف سٹی اتھارٹی کے ایک ہزار کیمرے ٹھیک کردیے.

تفصیلات کے مطابق   سیف سٹی اتھارٹی نے  کمپنی کوادائیگی کرنے کے لیے حکومت سےمزید ساڑھے چھ سو ملین کی رقم مانگ لی۔ واضح رہےسیف سٹی اتھارٹی کے 4500 سے زائد کیمرے ناکارہ ہو نے کا انکشاف ہوا تھا۔

یاد رہے  سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے چین کے تعاون سے پاکستان میں اپنی نوعیت کے منفرد اور ایشیاء کے سب سے بڑے پنجاب سیف سٹی منصوبے کا افتتاح کیا تھا، اس منصوبے کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ اور سیکورٹی کی ذمہ داریوں کو یقینی بننا تھا اس منصوبے کو سب سے پہلے لاہور میں شروع کیا گیا ، جس کے بعد اسے پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی شروع کیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer