ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں ماہرہ اور مہوش پرفارم کریں گی؟

کیا پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں ماہرہ اور مہوش پرفارم کریں گی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان اورمہوش حیات کی لائیو پرفارمنس کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے بعد اس سال پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہونے پر شائقین کافی پرجوش ہیں۔ اس بار پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کی پرفارمنس کی خبریں بھی زیر گردش ہیں جس سے شائقین کی بے چینی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع  کے مطابق ماہرہ خان اور مہوش حیات پی ایس ایل 5 کا ترانہ گانے والے چاروں گلوکاروں عارف لوہار،علی عظمت،  ہارون رشید اور عاصم اظہر کے ساتھ لائیو پرفارم کریں گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔