(سٹی 42) فارمی انڈوں نےاپنی قیمت مستحکم رکھنے کی ضد چھوڑ دی۔ طویل عرصے بعد انڈوں کی قیمتوں میں اچانک کمی آگئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں زندہ مرغی 4 روپے کمی کے بعد 172 روپے فی کلو جبکہ مرغی کا گوشت 6 روپے کمی کے بعد 249 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ جبکہ فارمی انڈے 10 روپے کمی کے بعد 104 روپے فی درجن کے فروخت ہورہے ہیں۔