ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جرائم پیشہ افراد کا پولیس اہلکاروں پر تشدد

جرائم پیشہ افراد کا پولیس اہلکاروں پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) ڈیفنس بی پولیس کی ریڈنگ پارٹی کو جرائم پیشہ افراد نے اغوا کر لیا ۔ پولیس اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ تھانہ جنوبی چھائونی میں درج کرلیا گیا۔
تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈیرہ جمیل پرچھاپہ مارا جہاں ڈیرے پر موجود مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کو ہی اغوا کرلیا۔ جنوبی چھاونی تھانے میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق مسلح افراد پولیس اہلکاروں کو موبائل وین سمیت ڈیرے میں لے گئے اور ڈیرے کا دروازہ بند کرکے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا، مسلح افراد نے پولیس موبائل وین بھی توڑ دی۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں سے موبائل فون اور پیسے بھی چھین لیے ۔ ڈیفنس بی پولیس کومطلوب ملزم یاسین پٹھان اور عاقب کے ڈیرے کے باہر موجودگی کی اطلاع ملی تھی اور مسلح افراد کے ساتھ جھگڑے میں مطلوب ملزم فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ڈیرہ مالک جمیل عرف جیلا سمیت 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اورمقدمہ اے ایس آئی اشفاق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔