رضوان نقوی:مہنگی ادویات خرید کر سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام، اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی ٹیم نے ڈی ایچ کیو قصور کے سابق ایم ایس ڈاکٹر اشرف کو گرفتارکرلیا۔
اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی ٹیم نے سرکل آفیسر کی سربراہی میں چھاپہ مار کر سابق ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر محمد اشرف کو گرفتارکرلیا ہے۔ ڈاکٹر محمداشر کےخلاف اینٹی کرپشن میں مہنگے داموں ادویات خرید کر سرکاری خزانے کو لاکھوں کا نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج تھا۔