خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت ترک وفد کی آمد کی مناسبت سے اجلاس

خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت ترک وفد کی آمد کی مناسبت سے اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد:مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ احمدحسان کی زیر صدارت ترک وفد کی آمد کی مناسبت سے اجلاس منعقد ہوا۔ ترک وفد کی آمد پر سیکیورٹی اور دیگر پروگرامز سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

نوے شاہراہ قائد اعظم ایوان وزیر اعلی میں مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ احمدحسان کی زیر ترک وفد کی آمد کی مناسبت سے اجلاس منعقد ہوا، چئیرمین ترک وفد چئیرمین ڈائک ترکی پاکستان بزنس کونسل دورہ کرے گاترک وفد کی آمد پر سیکیورٹی اور دیگر پروگرامز سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اعلی سطحی ترک وفد 14 فروری کو لاہور پہنچے گا۔

اس موقع پر مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول، ڈپٹی کمشنر سمیراحمد سید، سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ہارون شوکت، ڈی جی پروٹوکول نورالحسن، ایڈیشنل کمشنر عامر سجاد سمیت دیگر موجود تھے۔