زاہد چوھدری:چوبیس گھنٹوں کے دوران سوائن فلو کی علامات کے حامل آٹھ افراد مختلف ہسپتالوں میں داخل کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سوائن فلو کے مریضوں کی ہسپتالوں میں آمد جاری ہے۔ سروسز ہسپتال میں سوائن فلو کے ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سروسز ہسپتال میں دو ، گلاب دیوی ہسپتال ، شالامار ہسپتال ، سرجی میڈ ، اتفاق ہسپتال ، بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال ، اور گنگا رام ہسپتال میں سوائن فلو کی علامات کے ساتھ ایک ایک مریض کو داخل کیا گیا ہے۔
ہسپتالوں میں مجموعی طور پر سوائن فلو کی علامات کے ساتھ اکیس مریض بدستور زیر علاج ہیں ۔