(جنید ریاض ) پرائمری اور مڈل کے امتحان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پیک کے تحت پرائمری اور مڈل کے امتحانات کا آغاز تین فروری سے ہو رہا ہے۔ امتحانات میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 لگا دی۔ اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امتحانی سنٹرز میں لڑائی جھگڑے اور دہشت گردی کا خدشہ ہے۔ جس کے باعث امتحانات شروع ہونے سے قبل امتحانی سنٹرز کی سیکیورٹی مکمل کرائی جائے۔ امتحانی سنٹرز کے اردگرد موبائل پولیس سکواڈ کو یقینی بنایا جائے۔ امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سو میٹر کے علاقے میں موبائل فونز اور گائیڈ لے جانے پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ نے انتظامات کے لئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنر، آر پی اوز اور سی سی پی اوز کو بھی مراسلہ جاری کر دیا۔