ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

موسم کے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند / سموگ پڑنے کا امکان ہے۔ 

منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات/صبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ پشاور،صوابی،مردان،ڈی آئی خان اور گردونواح میں رات/صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند کی توقع۔ بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہراپڑنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداورخشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ  سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال، ملتان، خانیوال، لیہ،کوٹ ادو ،بہاولپور اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند / سموگ پڑنے کا امکان ہے۔ خطہ پوٹھوہارمیں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات/صبح میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہےْ۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک جبکہ صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔