ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹ سے ہرا کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔

 شہرِ قائد میں کھیلے گئے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 150 رنز بنائے۔ فواد عالم نے 24، عبدالرزاق نے 19 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کے مارک کلیری نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 22 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ 

151 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 19 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں مجموعی طور پر 12 بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا  اور 42 میچوں کا انعقاد کراچی میں کیا گیا۔