ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندر پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آج شاندار تقریب کے ساتھ آغاز ہو گیا

Sundar Estate Cricket Tournament, City42, Industrial Workers, Cricket
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صنعتی مزدوروں کی بارہویں سندر پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آج شاندار تقریب کے ساتھ آغاز ہو گیا۔

 پیڈمک کے چئیرمین جاوید اقبال نے بارہویں سندر پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا۔ ٹورنامنٹ میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ  میں کام کرنے والی انڈسٹریز کی 16 مایہ ناز کرکٹ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔
مزدوروں کے اس شاندار  کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کی تقریب میں صدر سندر انڈسٹریل اسٹیٹ بورڈ محمد احمد خان،  صدر سندر ٹریڈرز انڈسٹریل ایسوسی ایشن ملک اظہر سمیت صنعتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 تقریب میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ  کیں کام کرنے والی فیکٹریوں سے وابستہ مزدوروں کی  16 ٹیمیں کھیل رہی ہیں۔

 ٹورنامنٹ مثالی انتظامات کے ساتھ دس دن تک جاری رہے گا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  پیڈمک کے چئیرمین جاوید اقبال نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتی سرگرمیوں کے ساتھ تفریحی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد از حد ضروری ہے۔ کھیل اور تفریح کی سرگرمیوں میں شریک ہونے سے صنعتی مزدوروں کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔