وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا دوبئی کانفرنس میں پاکستانی پویلین کا دورہ

City42, Loss and Damage Fund, Dubai UN Conference on Climate Change, Living Indus initiative,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دبئی میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی 28ویں کانفرنس آف پارٹیز کے لئے قائم کئے گئے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔

پاکستانی پویلین پر وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو لاس اینڈ ڈیمیج  کے فنڈ کے  لئے مذاکرات اور سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بتایا گیا۔

 وزیر اعظم کو 'لیونگ انڈس انیشی ایٹو' کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جو کہ دریائے  سندھ کی صحت کی بحالی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے پویلین میں پاکستانی موسمیاتی ماہرین سے بھی ملاقات کی اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کو کم کرنے کے حوالے سے ان کی کوششوں کو سراہا۔ نگران وفاقی وزراء  برائے خارجہ ، موسمیاتی تبدیلی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔