انڈر19 ایشیا کپ کیلئے ٹیم کا اعلان ،پاک بھارت ٹاکرا 10 دسمبر کو ہوگا

انڈر19 ایشیا کپ کیلئے ٹیم کا اعلان ،پاک بھارت ٹاکرا 10 دسمبر کو ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: انڈر19 ایشیا کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اعلان کر دیا گیا،سعد بیگ اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان انڈر19 ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔ ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا دس دسمبر کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سہیل تنویر کی سربراہی میں قائم جونیئر سلیکشن کمیٹی نے ٹورنامنٹ کے لیے15 رکنی سکواڈ کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم میں کپتان سعد بیگ ، نائب کپتان عرفات منہاس ، احمد حسین، علی اسفند، عامرحسن، اذان اویس، خبیب خلیل، نجب خان، نوید احمد خان، محمد ریاض اللہ، محمد طیب شامل ہیں۔ محمد ذیشان، شاہ زیب خان، شامل حسین اور عبید شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ ریزروز میں احمد حسن، ایمل خان، عبید شاہد اور محمد ذولکفل شامل ہیں۔

دوسری جانب شعیب محمد ٹیم منیجر، محمد یوسف ہیڈ کوچ ، ریحان ریاض باؤلنگ کوچ، منصور امجد فیلڈنگ کوچ، محمد مسرور اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ، عمر راشد ڈار اسسٹنٹ کوچ، حافظ نعیم الرسول فزیو، عثمان ہاشمی اینالسٹ ، عمران اللہ ٹرینر اورمحمد ارسلان میڈیااور ڈیجیٹل منیجر شامل ہیں۔