ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر مہنگاہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں1550 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 62 ہزار 750روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 1329 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 39 ہزار 532 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے 1780 ڈالر فی اونس ہے۔ایک تولہ چاندی 30 روپے اضافے سے 1770 روپے ہوگئی ہے۔