ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعظم سواتی سے متعلق عدالت کا بڑا حکم آگیا

Azam Swati was sent to Adiala Jail on judicial remand
کیپشن: Azam Swati
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا ایف آئی اے کی جانب سے کی گئی۔ 

ایف آئی اے نے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ  ہم نے تفتیش مکمل کر لی ہے، اعظم سواتی سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے۔اعظم سواتی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ ہفتہ 3 دسمبر کو مکمل ہونا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر