ویب ڈیسک: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ تصویر شیئر کی جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی، جو کہ مداحوں کو بے حد پسند آئی۔تصویر میں انہیں پیار سے اپنے بیٹے کا ماتھا چومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، وہ اپنے بیٹے سے اپنی محبت کا اظہار کر رہی ہیں، جبکہ تصویر میں اذہان گلاسز پہنےکیمرے کے لیے پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزانے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ میری کل کائنات ہے‘۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ شعیب ملک کے آبائی شہر سیالکوٹ میں ہوا تھا۔ اس جوڑی کا ایک 4 سالہ بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔