ویب ڈیسک:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ شروع ہونے والا ہے اس سے قبل برطانوی ہائی کمشنر کی رکشہ میں بیٹھ کر میچ دیکھنے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی سائیٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے ، جس میں انہیں پنجابی اور اردو میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ میچز پر گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
Raja G, Pindi Julsanh tae match taksanah! @ECB_cricket @TheRealPCB #EkSaath4Cricket #EkSaath75 #EngvsPak pic.twitter.com/3freITsSnh
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) December 1, 2022
برطانوی ہائی کمشنر نے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں سلام کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ اور پاکستان نے کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچادی ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دلچسپ مقابلہ رہا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل بھی یادگار تھا، دونوں بار انگلینڈ کے کرکٹربازی لے گئے، اب سب کی نظریں ٹیسٹ پر ہیں، کونسی ٹیم بیسٹ ہے۔
کرسچن ٹرنر نے کہا کہ "پہلی سے 21 دسمبر تک جیت اسی کی ہوگی جو گرم جوشی دکھائے گا، لڑکوجم کر کھیلنا کیونکہ ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار"۔ برطانوی ہائی کمشنر کی ویڈیو کے عقب میں ایک رکشہ ڈرائیور بھی موجود ہے جو ان کی گفتگو ختم ہوتے ہی ان سے پنجابی میں پوچھتا ہے، کرسچن کتھے چلساں؟ (کدھر جانا ہے ) ، جس پر ٹرنر انہیں پنجابی میں ہی جواب دیتے ہیں کہ راجہ جی !پنڈی جلساں تے میچ تکساں۔