پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کیپشن: Pak England Test Series
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کی گئی، دونوں ٹیموں کے کپتان بابر اعظم اور بین اسٹوکس نے ٹرافی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی گزشتہ روز ہونی تھی لیکن انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے انفیکشن میں مبتلا ہونے کے باعث ٹرافی کی رونمائی نہ ہو سکی تھی۔