ویب ڈیسک:فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں15 روز کی توسیع کردی۔
ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے 15 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
https://www.city42.tv/temprory_upload_dir/121/small/16698655671614819457.jpg
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی چیمبر نے ایف بی آر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 دسمبر 2022 تک بڑھانے کی اپیل کی تھی۔ اس سے قبل بھی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 30 ستمبر 2022 کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کیا تھا۔