ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کروز شپ پاکستان پہنچ گیا, ویڈیو دیکھیں

Cruise ships are large passenger ships used mainly for vacationing.
کیپشن: Cruise Ship
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کروز شپ پاکستان پہنچ گیا ہے۔اس وسیع و عریض کروزشپ میں چودہ منزلیں اور چودہ سو گیارہ کمرے ہیں۔

پاکستانی کمپنی نیو چوائس انٹرپرائزز نے اس جہاز کو شپ بریکنگ کے لئے خریدا تھا۔تاہم کروز شپ کی بہترین صورت حال کو دیکھ کر اب اسے ہوٹل کے لئے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمپنی نے اس حوالے سے کراچی پورٹ ٹرسٹ حکام سے ملاقات کرکے جگہ بھی فائنل کردی ہے۔مالک کروز کا کہنا ہے کہ جہاز 2023 تک کروز شپ کے طور پر چلانے کے لئےسرٹائیفائیڈ ہے۔

کروز شپ اٹلی کا بنا ہوا ہے اور 2012 میں دوبارہ ری فربش کی گیا ہے۔موجودہ صورت حال میں اس طرح کے نئے کروز شپ کی مالیت 50 کروڑ ڈالر ہے۔پاکستان پہنچنے کے بعد جہاز کا معائنہ کیا گیا ہے جس کے مطابق کروز شپ آئندہ 10 سے 15 سال کے لئے فٹ ہے۔

ذرائع کے پی ٹی کے مطابق کمپنی نے پورٹ گرینڈ کے پاس جہاز کو لگانے کے مطالبہ کیا تھا،تاہم کروز بہت بڑا ہونے کے سبب وہاں نہیں لگایا جاسکتا ہے۔کروزشپ میں 14 منزلیں اور 1411 کمرے موجود ہیں،کروز شپ میں 7 سٹار ہوٹل،شاپنگ مالز اور،گیمنگ زون ، تین بڑے ہالز موجود ہیں
کورونا وبا کے بعد دنیا بھر میں کروز شپ کا کام شدید متاثر ہوا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer