پریانکا چوپڑا ،نک جونز میں دوریاں،لیکن کیوں؟ 

Indian actress
کیپشن: Priyanka and Nick Jones
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا  جو آجکل  لندن میں ہیں، ادکارہ کا کہنا ہے کہ  اپنے شوہر نک جونس سے دوری کی وجہ سے یہ ایک مشکل سال ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریانکا   نے ایک  انٹرویو میں بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر نک جونز ایک دوسرے کو دل کی گہرائیوں سے جانتے ہیں اور آپس میں ہر کام میں ایک دوسرے کو ترجیح دیتے ہیں،  دونوں انفرادی کیریئر کے حامل ہونے کے باوجود کبھی بھی ایک دوسرے کی پیشہ ورانہ زندگیوں میں دخل نہیں دیتے۔ 

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے کام کے سلسلے میں لندن میں ہیں اور شوہر سے دوری کے باعث یہ ان کےلئے ایک مشکل سال ہے۔ پریانکا نے یہ انکشاف کیا کہ نک جونس ان کے ساتھ  یہاں ایک دن گزارنے یا صرف ڈنر کے لیے آئیں گے۔

 واضح رہے کہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کا ایک گھر امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ہے جبکہ پریانکا کا لندن میں اپنا ایک گھر ہے۔