(علی ساہی)پنجاب پولیس کے ملازمین کے لیے اچھی خبر۔پنجاب پولیس کے ملازمین کے بچوں کو رواں سال سکار شپس دینے کا فیصلہ،صوبہ بھرسے ملازمین کےبچوں کے نام اور کوائف جمع کروانے کاحکم جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے حاضر سروس،میڈیکلی ان فٹ،ریٹائرڈ اور 31اکتوبر 2021تک وفات پا جانے والے ملازمین کے بچوں کوسکالرشپ دی جائیں گی۔پنجاب پولیس کے ملازمین کے میٹرک سے اوپر کلاسوں میں زیر تعلیم بچوں کو سکالرشپس دی جائیں گی۔
سکالرشپس کی درخواستیں31دسمبر 2021تک ضلع اور یونٹ کے سربراہ سے منظور کرواکر سی پی او میں جمع ہونگی۔31دسمبر 2021کے بعد آنے والی درخواستوں کو وصول نہیں کیا جائے گا۔تمام پولیس لائنزتھانوں اور دفاترکے نوٹس بورڈز پر سکالرشپ درخواستوں کی وصولی کے حوالے سے آگاہی دینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب کے حکم پر ایڈیشنل آئی جی ویلفٸیر اینڈ فنانس نے صوبے بھر کے افسران کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔