ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے باسی بال بال بچ گئے

Dead chicken caught
کیپشن: Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(چودھری فہد قیوم)پیسے کی ہوس نے انسان کی آنکھیں بند کر دی ہیں اپنی خواہشات کی تکمیل میں بعض لوگ  اچھے اور برے کی تمیز تک بھول جاتے ہیں اور مردہ ضمیر ہو جاتے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق مرغی کا گوشت تقریباً ہر گھر میں کھایا جاتا ہے ،  خانپور سے آنے والا مردہ مرغیوں سے بھرا ہوا ٹرک پولیس نے پکڑ لیا۔راوی پل پر پولیس کی جانب سے بڑی کارروائی کی گئی ہے اس دوران  50 من سے زائد مردہ مرغیاں پکڑی گئیں جن کو شہر کے مختلف مقامات پر سپلائی  کیا جانا تھا اور پھر ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس پر بیٹھ کر شہریوں نے کھانا تھا  ۔

مردہ مرغیوں کو کوڑے والے ٹرک میں لاد کر لایا جا رہا تھا جو کہ خانپور سے روانہ ہوا اور لاہور چائنہ سکیم اور بکر منڈی پہنچانا تھا  جس کے بعد یہ مردہ گوشت لاہوریوں کو کھلایا جانا تھا۔کھابوں کے شوقین لاہوریوں کو بار بی کیو ، برگر شوارما ، کڑاہی اور دیگر کھانوں کی صورت میں یہ مردہ گوشت کھلایا جانا تھا جس کو پولیس نے بروقت کاروائی کر کے راوی پل سے ہی پکڑ لیا واقعے کے بعد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔