ٹک ٹاکر جنت مرزا کو سرعام پرپوز کر دیا گیا، پھر کیا ہوا؟،ویڈیو وائرل

Tik takar
کیپشن: Jannat Mirza
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کو سرعام پرپوز کر دیا گیا، ایک اجنبی کی جانب سے خوبرو ٹک ٹاکر کو پرپوز کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

  تفصیلات کے مطابق جنت مرزا ٹک ٹاک کے بعد انسٹاگرام پر بھی چھاگئیں۔سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو بڑی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں جنت مرزا نے سبز رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جنگ مرزا سامنے سے آ رہی ہیں کہ اچانک کو ئی شخص جس کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ٹک ٹاکر کے سامنے اپنی بند مٹھی کر دیتا ہے جنت مرزا اس شخص کی مٹھی پر اپنا ہاتھ  مارتی ہیں، جب وہ شخص اپنی مٹھی کھولتا ہے تو اس میں انگوٹھی ہوتی ہے جنت مرزا مسکرا کر اشارے سے نفی میں سر ہلاتی ہیں۔ ویڈیوکو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

 واضح رہے کہ جنت مرزا کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 3 ملین یعنی 30 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے بعد جنت مرزا انسٹاگرام پر بھی  لاکھوں لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔