ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   نجی یونیورسٹی کی طالبہ سےگن پوائنٹ پرزیادتی

   نجی یونیورسٹی کی طالبہ سےگن پوائنٹ پرزیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: نواب  ٹاؤن کے علاقے میں   نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔سی سی پی او لاہور  نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ ملزم کی گرفتاری کاحکم ۔

نواب  ٹاؤن کے علاقے میں   نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، بی ایس انگلش کی طالبہ کو گزشتہ روز یونیورسٹی کے باہر سے گن پوائنٹ پر اغوا کیا گیا۔پولیس کے مطابق   ملزم عون بٹ  لڑکی کو اغوا کرکےایکسپو سینٹر کے قریب خالی مکان میں لے گیا ،گھر میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایاجبکہ پولیس کی جانب سے   ملزم کیخلاف نواب تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نےایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، ملزم کی گرفتاری کا حکم،سی سی پی اولاہور کا کہنا  تھا کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔  

دوسری جانب گرین ٹاؤن میں کم عمر لڑکی کو شکیل نامی ملزم نے فلیٹ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنادیا، مقامی افراد نے ملزم شکیل کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا  جبکہ  فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے۔