ویب ڈیسک : کورونا وائرس سے مزید9افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار737 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید414کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار254ہوگئی۔کورونا وائرس سے مزید9افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار737 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 42ہزار381کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.97فیصد رہی۔
پنجاب میں ابتک 13 ہزار27افراد جان کی بازی ہارچکےہیں جبکہ سندھ میں7ہزار621، خیبرپختونخوا 5 ہزار846، اسلام آباد 955، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 360 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 75ہزار820، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار75، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار185،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار722، بلوچستان میں 33 ہزار484، آزاد کشمیر میں 34 ہزار556 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار412 ہو گئی ہے۔
حکومت کی جانب سےکورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ۔این سی او سی کےمطابق 50 سال یا اُس سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ویکسین لگائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اسلام آباد کے مطابق بوسٹر ویکسین سائنو فارم، سائنوویک اور فائزر کی لگائی جائے گی۔