(شہزاد خان) شہر کے صرافہ بازاروں میں منگل کے روز سونا مہنگا ہونے کا رجحان غالب رہا، صرافہ بازارون اور مارکیٹوں میں سونا 1 ہزار روپے تک مہنگا ہوگیا۔ سونے کے صارفین اور جیولرز برادری نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب ہے، منگل کے روز سونا 1 ہزار روپے مہنگا ہوا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 9 ہزار 400 روپے ریکارڈ کی گئی اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونا 99 ہزار 825روپے مین فروخت ہوا۔
صرافہ بازاروں میں اکیس قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 95 ہزار 287 روپے رہے جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1170 روپے رہی۔ سونے کے زیورات کی شوقین خواتین نے سونا مہنگا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، خواتین کا کہنا ہے کہ سونے کی مسلسل بڑھتی قیمتیں پریشان کن ہیں سونا متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر نکل گیا ہے۔