ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلباء میں منشیات فروخت کرنے والے ملزم گرفتار

طلباء میں منشیات فروخت کرنے والے ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی ) نشتر کالونی کے علاقے میں طلباء میں منشیات فروخت کرنے والے ملزم گرفتار , ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ۔
 
پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ نشتر کالونی کے علاقے میں منشیات فروشی کا کاروبار کیا جا رہا ہے جس پر پولیس نے مخبر کی نشاندہی پر چھاپا مار کر ملزم آصف ، وارث ، ابراہیم اور جنت خان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے پانچ کلو چرس برآمد کی گئی ۔  پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان طلبا میں منشیات فروخت کرتے تھے,ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب والٹن روڈ پر خاتون سے پرس چھیننے والا ملزم ڈولفن سکواڈ میں گرفتار کر لیا،  ملزم کو متعلقہ تھانے کے حوالے کرکے کاروائی کر دی گئی۔پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ والٹن روڈ پر ملزم نے خاتون سے پرس چھین لیا ہے۔ جس پر ڈولفن سکواڈ نے کاروائی کر کے ملزم ریاض کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کے قبضہ سے چھینا گیا پرس، موبائل فون و کیش برآمد کر کے متاثرہ خاتون کے حوالے کردیا گیا ۔ ملزم کو تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کے حوالے کر کے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer