ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدآفریدی افغان کھلاڑی پر برس پڑے

شاہدآفریدی افغان کھلاڑی پر برس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کینڈی ٹسکرز کے افغان فاسٹ باؤلر نوین الحق اور گال گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر کے درمیان تلخ کلامی، شاہد آفریدی بھی الجھ گئے۔

 تفصیلات کے مطابق محمد عامرکی جانب سے چوکا لگانے پر افغان باؤلر نوین الحق  آپے سے باہر ہوگئے، بولر کی جانب سےعامر کو برا بھلا کہا گیا جس پر عامر نے بھی جواب دیا اور اگلے ہی اوور میں پھر چھکا جڑدیاجب کہ میچ ختم ہونے کے بعد بھی دونوں کے درمیان تلخ کلامی جاری رہی۔  میچ کے بعد شاہد آفریدی نے بھی افغان باؤلر نوین الحق پر اپنے غصے کا اظہار کیا اور نوین الحق کو آنکھیں دکھائیں  یہی نہیں آفریدی نے افغان بولر پر غصہ دکھایا اور پھر معاملہ حل کرنے کا کہا۔

  واضح رہے کہ سری لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ سری لنکا کے بھنوکا راجہ پاکسا نائب کپتان ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer