ریلوے اسٹیشنز، ٹریک اور پھاٹکوں کی انسپکشن کا فیصلہ

ریلوے اسٹیشنز، ٹریک اور پھاٹکوں کی انسپکشن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) ریلوے حکام کا لاہور ڈویژن کے ریلوے اسٹیشنز، ٹریک اور پھاٹکوں کی انسپکشن کا فیصلہ، سی ای او ریلوے اعجاز احمد اور فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹرریلوے دوست محمد لغاری کی سربراہی میں انسپکشن  3 تا5 دسمبر تک کی جائے گی۔

  ریلوے ذرائع کے مطابق دوران انسپکشن چیف انجینئر ریلوے اوپن لائن، چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ، چیف انجینئر ریلوے سگنل، ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ، چیف الیکٹریکل انجینئر ریلوے، چیف انجینئر ٹیلی کام اور چیف مکینیکل انجینئر سمیت دیگر پرنسپل افسر شریک ہونگے، انسپکشن کے دوران پٹریوں کی حالت زار، بریج، ریلوے اسٹیشن، سگنلز سسٹم اور ریلوے کالونیز سمیت دیگر ریلوے تنصیبات کا جائزہ لیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer