ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراء میں محفل میلاد، ملکی ترقی وسلامتی کیلئے دعا

نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراء میں محفل میلاد، ملکی ترقی وسلامتی کیلئے دعا
کیپشن: City42 - Nawaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر): جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں شریف خاندان کے فارم ہاؤس جاتی امراء پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

حکمران جماعت کے قائدین کی رہائش گاہ پر ہونے والی محفل میلاد میں محمد نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، لارڈ میئر لاہور مبشر جاوید سمیت مسلم لیگی کارکنوں اور رہنماؤں سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک کے معروف نعت خوان مرغوب ہمدانی، مدثر ہمدانی اور دیگر نے شان اقدس نبی رحمت العاملینﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔

محفل میلاد کے موقع پر فضا درودوسلام سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی و استحکام کے ساتھ ساتھ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس موقع محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف نے اپنے والد اور بھائی کی قبروں پر حاضری بھی دی۔