سرکار دو عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن جوش وخروش سے منایا جارہا ہے

سرکار دو عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن جوش وخروش سے منایا جارہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42): پاکستان سمیت دنیا بھر میں سرورِ کونین، رحمت اللعالمین، آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن میں جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے، لاہور میں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

سرکار کی آمد مرحبا، دلدار کی آمد مرحبا، سرکار دو عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن آج دنیا بھرمیں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، شہر شہر قریہ قریہ ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، کوچہ کوچہ رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا، درود و سلام کی صداؤں سے فضائیں معطر ہو گئیں، لاہور میں بھی آقائے دو جہاں محمد  صلی اللہ علیہ وسلم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ پاک فوج کے چاق وچوبند دستے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ فضا پاک فوج کے جوانوں کے نعروں سے گونج اٹھی ، مساجد میں نمازِ فجر کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی ے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

عید میلاد النبیؐ پر مساجد، سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں ،گھر بازار، مارکیٹیں برقی قمقموں اور خوبصورت جھنڈیوں سے سجائی گئیں  ہیں۔ گلی محلوں میں بھی خصوصی سجاوٹ ہے، پہاڑیاں، مسجد نبوی کے ماڈلز توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔