ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید میلادالنبیؐ پر پنجاب حکومت کا قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

عید میلادالنبیؐ پر پنجاب حکومت کا قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان
کیپشن: City42 - Punjab Jails
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی ساہی): عید میلادالنبیؐ پر پنجاب حکومت نے قیدیوں کی سزا میں  60 دن کمی کا اعلان کر دیا۔ آج جیلوں میں خصوصی کھانوں کے اہتمام کے اعلان کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو رعایت نہیں ہوگی۔ آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کی جانب سے احکامات جاری کرتے ہوئے صوبہ بھر کی جیلوں کے قیدیوں کو خصوصی کھانا دینے کا حکم بھی دے دیا گیا۔ جیلوں میں محفل نعت کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ جبکہ دیت کی مد میں 75 لاکھ کی رقم ادا کر کے 50 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔