ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں  موسلا دھار بارش کی پیش گوئی 

 ملک بھر میں  موسلا دھار بارش کی پیش گوئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ  موسمیات نے  ملک بھر میں  موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کردی 

ہفتہ  (رات)   موسم  کی   صورتحال کے مطابق     سندھ  میں اکژ مقامات پرجبکہ پنجاب،   کشمیر    ،بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان     میں تیز ہواؤں اور گرج  چمک کے ساتھ  چند مقامات پر بارش کا امکان۔   اس دوران  سندھ ا ورشمال مشرقی    پنجاب  میں  چند مقامات پر موسلادھار /شدید موسلادھاربارش   کی توقع  ہے ۔     
اتوار  کے روزموسم کی   صورتحال کے مطابق       کشمیر    ، سندھ،  خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب   اور شمال مشرقی بلوچستان     میں تیز ہواؤں اور گرج  چمک کے ساتھ بارش   اس دوران چند مقامات پر موسلادھار /شدید موسلادھاربارش  کا امکان  ہے ۔      
  اسلام آباد اور گردونواح میں    مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے ۔  اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے ۔  Prob:60%  ہے ۔
خیبرپختونخوا کے     دیر، سوات ،  کوہستان،   شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، بونیر، کوہاٹ، کرم ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، پشاور، مردان ،ہنگو  ،  ٹانک،  لکی مروت،کرک ،ڈی آئی خان، بنوں اور  وزیرستان  میں تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران  چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع  ہے ۔
پنجاب  کے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، خوشاب،  میانوالی ،سرگودھا، ساہیوال ،   لیہ، بھکر، نورپور تھل، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، خانپور، ملتان، وہاڑی، خانیوال، لودھراں،  مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں تیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  اور اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی  بھی  توقع  ہے ۔     
سندھ کت     تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، حیدرآباد، کراچی، مٹیاری، جامشورو، شہید بینظیرآباد، گھوٹکی ، خیرپور، جیکب آباد، کشمور ، شکارپور، دادو،لاڑکانہ ،سکھر اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران  کہیں کہیں  پر موسلادھار بارش کی  بھی  توقع  ہے ۔
بلوچستان:     صوبہ کے بیشتر اضلاع میں   موسم گرم اور مرطوب    رہنے کی توقع ہے ۔تا ہم  ژوب،موسیٰ خیل ،بارکھان، کو ہلو،ڈیرہ بگٹی،  ، نصیرآباد، جھل مگسی، سبی، لورا لا ئی، آواران،لسبیلہ ،خضداراور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش  کا امکان ہے ۔ 
     کشمیر  میں مطلع ابرآلود   رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔ گلگت بلتستان   میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔   

انتباہ !    آج   (شام /رات)اور02اگست  کےدورا ن    سندھ(تھر پارکر، سکھر، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سانگھڑ، خیرپور، مٹھی، میرپورخاص، عمرکوٹ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہٰ یار)،    شیخوپورہ، قصور، فیصل آباد، ملتان،  ساہیوال، اوکاڑہ ، بہاولنگر ،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار ریجن، پشاور، نوشہرہ میں موسلادھار بارشوں کے باعث  نشیبی علاقوں زیرآب آنے کا اندیشہ ہے ۔ 
   موسلادھار بارشوں کے دوران  بالائی خیبر پختونخوا (دیر،  سوات، کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، شانگلہ،  ایبٹ آباد)،  مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ 
   کشمیر، مری ، گلیات، شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار،   خیبر پختونخوا اور  ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں موسلادھار   بارشوں کے باعث  طغیانی کا خدشہ  ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران   سندھ،  پنجاب،  اسلام آباد ، کشمیر اور  گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  جبکہ   چند مقامات پرموسلادھار بارش ر یکارڈ ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔ سب سے زیادہ بارش( ملی میٹر )  بارش:  سندھ: تھرپارکر (نگرپارکر 50، مٹھی 17، ڈپلو 12، اسلام کوٹ 07، چھاچھرو 05)، میرپورخاص 17، کراچی (سرجانی ٹاؤن 04، گلشنِ معمار 03، بحریہ ٹاؤن اور گلشنِ حدید 02)، نواب شاہ 01،پنجاب: ٹوبہ ٹیک سنگھ 36، گوجرانوالہ 27، چکوال 18، ملتان (سٹی 17، ائیرپورٹ 09)، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 13)، گجرات 12، کوٹ ادو 11، اسلام آباد ائیرپورٹ ، سرگودھا سٹی 03، راولپنڈی (کچہری 02)، فیصل آباد، جھنگ ، بہاولپور سٹی 01، کشمیر: کوٹلی 07، گڑھی دوپٹہ 06، گلگت بلتستان: بابوسر میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق    دالبندین 45، سبی اور نوکنڈی  میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔