راو دلشاد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حمزہ شہباز کے ہمراہ سابق رکن پنجاب اسمبلی ماجد ظہور کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور ماجد ظہور سمیت اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے صبر و استقامت کی دعا کی۔