سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ رزمک آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے پانچ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا سیکیورٹی فورسز کی جرات اور عزم کا مظہر ہے ۔
صدرِ مملکت نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر حافظ احسان الٰہی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ میجر حافظ احسان الٰہی شہید نے وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ دے کر فرض شناسی، جرات اور قیادت کی اعلیٰ مثال قائم کی، شہداء کی عظیم قربانیاں پاکستان کے دفاع کے قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔