ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیضے کی وباء، ہسپتالوں میں مریضوں کا رش لگ گیا

ہیضے کی وباء، ہسپتالوں میں مریضوں کا رش لگ گیا
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا کے مختلف علاقوں عشیرئی درہ، شرینگل، براول اور دیر خاص میں ہیضے کی وباء پھیلنے  کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔

 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر بالا کے ایم ایس ڈاکٹر صاحبزادہ امتیاز کا کہنا ہے کہ اب تک 3 ہزار سے زائد افراد اس وباء کا شکار ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صرف ایک ہی روز میں 600 مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

 ایم ایس کا کہنا ہے کہ بعض مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر بالا مریضوں سے بھر چکا ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صاف پانی استعمال کریں، ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

 دوسری جانب محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی ٹیمیں وباء پر قابو پانے کے لیے دیر بالا پہنچ گئی ہیں۔  پبلک ہیلتھ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی کی جانچ اور فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہیں۔