ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سلمان خان کی سنجے دت کے لیے محبت بھری پوسٹ، مداحوں کے دل جیت لیے

 سلمان خان کی سنجے دت کے لیے محبت بھری پوسٹ، مداحوں کے دل جیت لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بالی ووڈ سٹار سلمان خان اور معروف اداکار سنجے دت کی دیرینہ دوستی ایک بار پھر مداحوں کے دل چھو گئی۔

 سلمان خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سنجے دت سے حالیہ ملاقات کی چند دل کو چھو لینے والی تصاویر شیئر کیں۔

 تصاویر میں دونوں اداکار ایک دوسرے کو گرمجوشی سے گلے لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ یہ سنجے کے گھر پر لی گئی ہیں۔

 تصاویر کے ساتھ سلمان خان نے ایک جذباتی پیغام بھی لکھا، جس میں انہوں نے سنجے دت کو اپنا ’بڑا بھائی‘ قرار دیتے ہوئے ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

 سلمان خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ، ’’بابا ہمیشہ بابا ہی رہتے ہیں، اور بابا، بابا ہوتا ہے۔

 سنجو بابا ہم سب کے بابا ہیں اور اب اپنے بچوں کے بھی بابا ہیں۔

 میرے بڑے بھائی سنجے دت، اللہ، بھگوان اور یسوع مسیح سب اس آدمی کو خوش رکھیں۔ آئی لو یو بابا۔‘‘