عثمان خادم : آزاد جموں کشمیر جنرل الیکشن 2026 کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کل ہوگی۔ْ
لاہور میں ایل اے 41 کے لئے 13 پولنگ سٹیشن قائم کر دئیے گئے،اور ایل اے 34 کے انتخابات کے لئے 15 پولنگ اسٹیشن قائم کر دئیے گئے۔
ترجمان ذرائع کے مطابق پولنگ سٹیشنز پر انتخابی سامان کی ترسیل آج رات مکمل کی جائے گی،پولنگ عملہ آج رات ہی سامان سمیت پولنگ سٹیشنز میں پہنچ جائے گا،انتخابی عملہ رات پولنگ اسٹیشنز میں قیام کرے گا، صبح پولنگ کی تیاری مکمل ہوگی۔
ترجمان نے بتایا کہ سکیورٹی کے سخت انتظامات، پولنگ اسٹیشنز پر نفری تعینات کی جائے گی،نگرانی کیلئے تمام پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں۔
و وٹنگ کا آغاز کل صبح 8 بجے ہوگا جو بغیر کسی وقفے شام 5بجے تک جاری رہے گا،انتخابی عمل کے شفاف انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔