ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی مہنگی، اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخ سے دگنی قیمت پر فروخت

ایل پی جی مہنگی، اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخ سے دگنی قیمت پر فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  افشاں رضوان:ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو صارفین اور رکشہ ڈرائیورز کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

نئی قیمتوں کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری فی کلو قیمت 254 روپے 32 پیس جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 92 روپے مقرر کی گئی ہے, تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کے باعث وہ مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں.

 اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی 390 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

 شہریوں نے دکانداروں کی من مانی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگی ایل پی جی نے گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے اور رکشہ ڈرائیورز کے لیے بھی اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

 انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔