ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

26 آئی فون جسم پر چپکا کر سفر کرنے والی لڑکی کی اچانک موت

26 آئی فون جسم پر چپکا کر سفر کرنے والی لڑکی کی اچانک موت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : برازیل میں بس میں سفر کرنے والی لڑکی کے پاس سے اچانک کئی موبائل فونز برآمد ہونے پر آس پاس کے لوگ حیران پریشان ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ برازیل کی ریاست پاراناہ میں پیش آیا جہاں ایک 20 سالہ لڑکی سفر کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد بےہوش ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق لڑکی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور اس کو دورے پڑ رہے تھے، موقع پر پہنچنے والے پیرا میڈکس نے فوری طور پر طبی امداد دی تاہم 45 منٹ کی کوشش کے باوجود اسے بچایا نہ جاسکا۔طبی عملے نے تصدیق کی کہ لڑکی کو دل کا دورہ پڑا جس وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکی۔

 لوگوں کو حیرانی اس وقت ہوئی جب اس لڑکی کے جسم سے چپکے ہوئے 26 آئی فونز برآمد کیے گئے جن کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے جسم پر آئی فون گوند سے چپکائے گئے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور لڑکی کی موت کی اصل وجہ فارنزک رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی تاہم برآمد شدہ آئی فونز کو فیڈرل ریونیو سروس کے حوالے کردیا گیا ہے۔