ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سابق رکن اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر گزشتہ سماعت کے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا ،عدالت نے جمشید دستی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 175 مظفر گڑھ میں ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن شیڈول کو معطل کرنے کا عبوری فیصلہ جاری کردیا ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے جمشید دستی کی درخواست پر گزشتہ سماعت کے متعلق تحریری فیصلہ جاری کیا۔ درخواست میں قانونی نکات میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اور عدالتی دائرہ اختیار کا معاملہ ہے۔ عدالت نے جمشید دستی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 175 مظفر گڑھ میں ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن شیڈول کو معطل کر دیا۔ عدالت جہاں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کئے ہیں وہیں اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی معاونت کیلئے طلب کیا ہے۔ جمشید دستی کی درخواست پر آئندہ سماعت 10 ستمبر کو ہوگی۔