ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت نے شہریوں پرپیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھا دیا

وفاقی حکومت نے شہریوں پرپیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: وفاقی حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے  پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کو 74 روپے 51 پیسے سے بڑھا کر 77 روپے 01 پیسہ فی لیٹر کر دیا گیا ہے جبکہ پیٹرول پر لیوی کو 75 روپے 52 پیسے سے بڑھا کر 78 روپے 02 پیسے فی لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر علاحدہ سے 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر "کلائمٹ سپورٹ لیوی" بھی وصول کر رہی ہے جو عوام کے لیے اضافی مالی دباؤ کا باعث بن رہی ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ لیوی میں یہ اضافہ نہ صرف اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو مزید متاثر کرے گا بلکہ عام شہری کی آمدن پر بھی براہ راست اثر ڈالے گا۔