ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اگست 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی نے آج پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جس کے تحت سُپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.69 درہم فی لیٹر ہوگی جو جولائی میں 2.7 درہم تھی۔

اسپیشل 95 کی قیمت 2.57 درہم فی لیٹر ہوگی جو اس سے قبل 2.58 درہم تھی۔

اسی طرح ای پلس کیٹیگری کا پیٹرول 2.50 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا جو جولائی میں 2.51 درہم تھا۔ ڈیزل کی قیمت 2.78 درہم فی لیٹر ہوگی جو پچھلے مہینے 2.63 فی لیٹر تھی۔

متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر سب سے کم پیٹرول کی قیمتوں کے ساتھ 25 ممالک میں شامل ہے جس کی اوسطاً 2.58 درہم فی لیٹر ہے۔