ویب ڈیسک : انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 90پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 286.64 روپے سے بڑھ کر 287 روپے ،54 پیسے پر بند ہوا ، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 291 روپے پر برقرار رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 321 روپے پر مستحکم رہا، برطانوی پاؤنڈ 1 روپے کم ہوکر 374 روپے پر آگیا ،اماراتی درہم 70 پیسے اضافے سے 81.70 روپے کا ہوگیا اورسعودی ریال 30 پیسے کمی سے 77.20 روپے پر آگیا۔