ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلو کار عاصم اظہر نے مداحوں سے معافی کیوں مانگی ؟ وجہ سامنے آگئی

Asim Azhar
کیپشن: Asim Azhar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر  ایک میوزک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر انہوں نے مداحوں  سے معافی مانگ لی ہے ۔ 

عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے 'حبیبی' کی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ دبئی کے معروف سوشل میڈیا اسٹار عدنان ظفر المعروف کین ڈول بھی موجود تھے۔ویڈیو میں دونوں گلوکار اور عدنان ظفر گانے سے محظوظ ہوتے دکھائی دیے۔تاہم بعدازاں عاصم اظہر نے اپنے اکاؤنٹ سے ویڈیو ڈیلیٹ کردی اور اسٹوری پر معافی کے ساتھ وضاحت پیش کی۔https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-08-01/news-1659332245-2318.jpg

انہوں نے لکھا 'مجھے معاف کردیں، اندازہ نہیں ہوا کہ آج رات سے محرم کا آغاز ہوچکا ہے، میں ہمیشہ محرم میں کچھ بھی پوسٹ کرنے سے گریز کرتا ہوں اور خاص طور پر اس ماہ کے شروع کے دس دن'۔ گلوکار نے کہا 'یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی حال ہی میں پوسٹ کی جانے والی ویڈیو ڈیلیٹ کردی ہے، میں آپ لوگوں سے اب کچھ دن بعد ملوں گا'۔یاد رہے کہ عاصم اظہر کا نیا گانا حبیبی ناصرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی کافی مشہور ہورہا ہے اور یوٹیوب پر اس گانے کو محض تین ہفتوں میں 60 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔