قومی انڈر 17 سنوکر چیمپئن شپ دلچسپ مرحلے میں داخل

قومی انڈر 17 سنوکر چیمپئن شپ دلچسپ مرحلے میں داخل
کیپشن: سنوکر چیمپئن شپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: قومی انڈر 17 سنوکر چیمپئن شپ کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل جبکہ کوارٹر فائنل کل کھیلے جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق لیگ مرحلے کے اختتام پرپنجاب کے احسان رمضان، مزمل شیخ، زبیر طاہر اور حمزہ الیاس، سندھ کے ہارون سلیم اور محمد حسنین اختر، بلوچستان کےجہانزیب جہانگیر اور خیبرپختونخواہ کے مزمل ملک بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ آخری روز کے لیگ میچز میں پنجاب کے احسن رمضان، زبیر طاہر، حمزہ الیاس اور مزمل شیخ فاتح کرار پاۓ۔

خیبر پختونخواہ کے اویس احمد اور احمد شہزاد، سندھ کے حسنین اختر، ہارون سلیم اور بلوچستان سے جہانزیب جہانگیر نے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔حمزہ الیاس نے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا بریک 119 کا کھیلا۔ کوارٹر فائنل میں پنجاب کے احسن رمضان کا مقابلہ جہانزیب جہانگیز،  زبیر طاہر کا محمد حسین اختر،  مزمل شیخ کامقابلہ مزمل ملک سے اور حمزہ الیاس کا مقابلہ ہارون سلیم سے ہو گا۔