(ویب ڈیسک) جلدی بازی کرنے والے انسان کے ساتھ کوئی نہ کوئی ناخشگوار واقعہ پیش آتا ہے، ایسے واقعات میں کبھی کبھار جان سے ہاتھ بھی دھونا پڑتا جبکہ ان حادثات میں کوئی عمر بھر معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوتا ہے، ایک ایسا ہی واقعہ خاتون کے ساتھ ریلوے سٹیشن پر پیش آیا جو چلتی ٹرین پر چڑھتے گرگئی، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق زندگی سے پیار ہر ذی روح کو ہوتا ہے اور اپنی جان بچانے کے لئے مختلف حربے استعمال کرتے نظر آتے ہیں،سوشل میڈیا پر ایسے متعدد واقعات کی ویڈیوز موجود ہیں جس میں معمولی سی غفلت کی وجہ سے انسانی جان سے ہاتھ دھوناپڑا جبکہ ایسے بھی لزرہ خیزواقعات موجود ہیں جس میں بڑی مصیبت میں پھنسے ہوئے افراد موت کے منہ سے واپس آئے، ایک ایسا ہی واقعہ خاتون کے ساتھ پیش آیا،واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
واقعہ بھارت کےشہر سکندر آباد کے ریلوے سٹیشن پر پیش آیا، ریلوے سٹیشن پر ٹرین چلی تو ایک مسافر خاتون نے بھاگ کر اس پر چڑھنے کی کوشش کی مگر توازن برقرار نہ رکھ سکی اور گرگئی، خوش قسمتی سے وہاں موجود پولیس اہلکار نے خاتون کو فوراً ریلوے ٹریک سے باہر نکالا، واقعہ پیش آنےپر مزید پولیس اہلکار اور لوگ جمع ہوگئے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کیسے گری۔
بھارت کے ریلوے حکام نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے واقعے کی ویڈیو شیئر کی،ویڈیو کے کیپشن میں ریلوے حکام نے لکھا کہ زندگی بالی ووڈ کی فلم کا کوئی سین نہیں ہے، یہ کافی قیمتی ہے۔
“Life is not like a scene of a Bollywood film. It is much more precious”
— Ministry of Railways (@RailMinIndia) July 31, 2021
She was lucky to be saved today because of timely action by alert RPF staff. Do not board/de board a moving train.
Stay alert. Stay safe! pic.twitter.com/BuPsexgFyR