ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامعلوم افراد کا گھر پر دھاوا، خواتین کے کپڑے پھاڑ دیئے

انار کلی لاہور
کیپشن: خواتین پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی: انار کلی کے علاقے میں نامعلوم اسلحہ بردار ملزمان کا شہری کے گھر پر دھاوا،  ملزم گھر میں توڑ پھوڑ کر کے قبضہ کرنے کی کوشش کرتے رہے، دکانداروں نے پولیس کو اطلاع کی تو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

انارکلی کے علاقے میں ملزمان گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور توڑ پھوڑ کرتے رہے۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گھر پر قبضے کوشش کی، گھر میں موجود خواتین کے کپڑے پھاڑ دیے اور انھیں اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا۔ گھر پر کوئی مرد موجود نہ تھا، ملزمان نے خواتین اور مفلوج بزرگ کو گھر سے باہر نکال دیا۔

دکانداروں نے بیچ بچاؤ کروایا اور پولیس کو اطلاع کی، پولیس کے پہنچنے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ متاثرین نے ملزمان کے خلاف نیو انارکلی تھانے میں درخواست جمع کروا دی ہے، مگر تاحال پولیس کی جانب سے ملزموں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔